🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2177
حَدَّثَنَا مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ إِلَى خَشَبَةٍ يَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا يَخْطُبُ كُلَّ جُمُعَةٍ، حَتَّى أَتَاهُ رَجُلٌ مِنَ الرُّومِ، وَقَالَ: إِنْ شِئْتَ جَعَلْتُ لَكَ شَيْئًا إِذَا قَعَدْتَ عَلَيْهِ كُنْتَ كَأَنَّكَ قَائِمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَجَعَلَ لَهُ الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا جَلَسَ عَلَيْهِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ النَّاقَةِ عَلَى وَلَدِهَا، حَتَّى نَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ، فَرَأَيْتُهَا قَدْ حُوِّلَتْ، فَقُلْنَا: مَا هَذَا؟ قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَحَوَّلُوهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ ایک لکڑی کے ستون کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، یہاں تک کہ ایک رومی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پسند فرمائیں تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک ایسی چیز تیار کر دوں کہ جس پر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (سب کو) کھڑے ہوئے ہی دکھائی دیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں۔“ چنانچہ اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منبر تیار کر دیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے تو وہ لکڑی کا ستون اس طرح بلک بلک کر رونے لگا جیسے اونٹنی اپنے بچے کے فراق میں تڑپتی ہے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے اور اپنا دستِ مبارک اس پر رکھا، پھر جب اگلا دن ہوا تو میں نے دیکھا کہ اسے (اس کی اصل جگہ سے) ہٹا دیا گیا ہے، ہم نے پوچھا کہ ”یہ کیا بات ہے؟“ تو بتایا گیا کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما تشریف لائے تھے اور ان سب نے مل کر اسے وہاں سے منتقل فرما دیا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2177]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون جملته الأخيرة: (فلما كان من الغد … إلخ)»
«أخرجه ابن عساكر في "تاريخه" [4/ 393، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2174»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2177 in Urdu