الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2213
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا إِلَّا كَانَ لَهُ صَدَقَةً: مَا أُكِلَ مِنْهُ، وَمَا سُرِقَ مِنْهُ، وَمَا أَكَلَتِ الطَّيْرُ مِنْهُ، وَمَا أَكَلَتِ الْوَحْشُ مِنْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے تو اس (کی پیداوار) میں سے جو کچھ کھایا جائے وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے، جو اس میں سے چوری ہو جائے وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے، جو پرندے اس میں سے کھا لیں وہ بھی صدقہ ہے اور جو درندے یا جنگلی جانور اس میں سے کھا لیں وہ بھی اس کے حق میں صدقہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2213]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات لكنه منقطع .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1552، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13859، 14779، وأخرجه فتح الباري برقم: 2195، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19690، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 149، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2210»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1552، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13859، 14779، وأخرجه فتح الباري برقم: 2195، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19690، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 149، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2210»
الحكم على الحديث: رجاله ثقات لكنه منقطع
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2213 in Urdu