🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2220
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ بِبَيْضَةٍ مِنْ ذَهَبٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصَابَهَا فِي بَعْضِ الْمَغَازِي، فَقَالَ: خُذْهَا يَا رَسُولَ اللهِ صَدَقَةً، فَوَاللهِ مَا أَصْبَحْتُ أَمْلِكُ غَيْرَهَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ أَتَاهُ عَنْ شِمَالِهِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ أَتَاهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ: هَاتِهَا، مُغْضَبًا، فَأَخَذَهَا فَخَذَفَهُ بِهَا خَذْفَةً لَوْ أَصَابَهُ لَشَجَّهُ أَوْ عَقَرَهُ، ثُمَّ قَالَ: يَأْتِي أَحَدُكُمْ بِمَالِهِ كُلِّهِ فَيَتَصَدَّقُ بِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ فَيَتَكَفَّفُ النَّاسَ، أَلَا إِنَّهُ لَا صَدَقَةَ إِلَّا عَنْ ظَهْرِ غِنًى.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں سونے کے انڈے کے برابر (سونا) لے کر حاضر ہوا جو اسے کسی غزوے میں حاصل ہوا تھا، اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! اسے صدقہ کے طور پر قبول فرما لیں، اللہ کی قسم! اس وقت میرے پاس اس کے سوا اور کوئی مال نہیں ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض برتا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب سے آ کر یہی بات کہنے لگا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے آیا اور وہی بات دہرائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کی حالت میں فرمایا: ”لاؤ اسے ادھر“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑ کر اس شخص کی طرف اس زور سے پھینکا کہ اگر وہ اسے لگ جاتا تو اس کا سر پھاڑ دیتا یا اسے شدید زخمی کر دیتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنا سارا مال لے آتا ہے اور اسے صدقہ کر دیتا ہے، پھر خود محتاج ہو کر بیٹھ جاتا ہے اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے؛ آگاہ رہو! بہترین صدقہ وہ ہے جو اپنی ضرورت سے زائد مال سے دیا جائے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2220]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: دون جملة: (إنه لا صدقة إلا عن ظهر غنى): وقد مضى الكلام عليه [برقم 2084] »
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1673، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1659، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1547، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3372، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4770، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2346، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2217»

الحكم على الحديث: رجاله ثقات

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2220 in Urdu