الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2306
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ:" يُبْعَثُ بَعْثٌ فَيُقَالُ لَهُمْ: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ صَحِبَ مُحَمَّدًا؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ. فَيُلْتَمَسُ فَيُوجَدُ الرَّجُلُ فَيُسْتَفْتَحُ فَيُفْتَحُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ يُبْعَثُ بَعْثٌ فَيُقَالُ: هَلْ فِيكُمْ مَنْ رَأَى أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ؟ فَيُلْتَمَسُ فَلَا يُوجَدُ حَتَّى لَوْ كَانَ مِنْ وَرَاءِ الْبَحْرِ لَأَتَيْتُمُوهُ، ثُمَّ يَبْقَى قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يَدْرُونَ مَا هُوَ"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ایک لشکر (جہاد کے لیے) روانہ کیا جائے گا تو ان سے پوچھا جائے گا کہ کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ہو؟ تو جواب دیا جائے گا کہ ہاں! چنانچہ اس شخص کو تلاش کیا جائے گا اور جب وہ مل جائے گا تو اس کے ذریعے فتح طلب کی جائے گی اور انہیں فتح نصیب ہو جائے گی، پھر ایک اور لشکر روانہ کیا جائے گا اور دریافت کیا جائے گا کہ کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص موجود ہے جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو دیکھا ہو؟ پس اسے تلاش کیا جائے گا لیکن وہ نہیں ملے گا، یہاں تک کہ اگر ایسا کوئی شخص سمندر کے پار بھی ہوتا تو تم (اسے تلاش کرتے ہوئے) اس تک پہنچ جاتے، پھر ایسے لوگ باقی رہ جائیں گے جو ﴿القرآن﴾ پڑھیں گے مگر وہ نہیں جانتے ہوں گے کہ وہ حقیقت میں کیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2306]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 2182] ، وأزيد هنا كون عبد بن حميد قد»
«أخرجه أيضًا في "المنتخب" [1020، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2302»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 2182] ، وأزيد هنا كون عبد بن حميد قد»
«أخرجه أيضًا في "المنتخب" [1020، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2302»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح على شرط مسلم
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2306 in Urdu