🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2644
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، قَالَ: صَنَعْتُ طَعَامًا فَدَعَوْتُ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشَ فَبَلَغَنِي عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ وَضَّاحًا دَعَانَا عَلَى عَرْقٍ عَائِرٍ وَرُمَّانٍ حَامِضٍ، قَالَ: فَلَقِيتُ رَقَبَةَ بْنَ مَسْقَلَةَ فَشَكَوْتُهُ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَكْفِيكَ، فَلَقِيَهُ فَقَالَ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ دَعَاكَ أَخٌ مِنْ إِخْوَانِنَا فَأَكْرَمَكَ ثُمَّ تَقُولُ عَلَى عَرْقٍ عَائِرٍ وَرُمَّانٍ حَامِضٍ؟! أَمَا وَاللهِ مَا عَلِمْتُكَ إِلَّا شَرِسَ الطَّبِيعَةِ، دَائِمَ الْقُطُوبِ، سَرِيعَ الْمَلَلِ، مُسْتَخِفًّا بِحُقُوقِ الزَّوْرِ، كَأَنَّكَ تُسْعَطُ الْخَرْدَلَ إِذَا سُئِلْتَ الْحِكَايَةَ.
ابو عوانہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے کھانا تیار کیا اور سلیمان الاعمش رحمہ اللہ کی دعوت کی، پھر مجھے ان کی طرف سے یہ اطلاع ملی کہ انہوں نے کہا ہے: ”وضاح نے ہمیں گوشت سے خالی ایک ہڈی اور کھٹے انار کی دعوت پر بلایا تھا“، ابو عوانہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر میری ملاقات رقبہ بن مسقلہ رحمہ اللہ سے ہوئی تو میں نے ان سے سلیمان الاعمش رحمہ اللہ کی شکایت کی، انہوں نے کہا: ”میں تمہاری طرف سے انہیں کافی ہوں (یعنی میں ان سے بات کروں گا)“، پھر وہ ان سے ملے اور کہا: ”اے ابو محمد! ہمارے بھائیوں میں سے ایک بھائی نے آپ کی دعوت کی اور آپ کا اکرام کیا، پھر آپ یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ بس ایک ہڈی اور کھٹا انار تھا؟ اللہ کی قسم! جہاں تک میرا علم ہے آپ تو نہایت اکھڑ مزاج، ہمیشہ ترش رو رہنے والے، جلد اکتا جانے والے اور ملاقاتیوں کے حقوق کو ہیچ سمجھنے والے ہیں، گویا کہ جب آپ سے کوئی بات بیان کرنے کی درخواست کی جائے تو آپ کی ناک میں زبردستی رائی چڑھائی جا رہی ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2644]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: قال الهيثمى في "المجمع" [8/ 329] : "»
«رواه أبو يعلى وإسناده حسن"، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2636»

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2644 in Urdu