🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3153
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ ذَكَرَ: أَنْ يَهُودِيًّا مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ مَعَ أَصْحَابِهِ أَوْ قَالَ: وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَتَدْرُونَ مَا قَالَ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: رُدُّوهُ عَلَيَّ، قَالَ: قُلْتَ: سَامٌ عَلَيْكُمْ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْكِتَابِ، فَقُولُوا: وَعَلَيْكُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے ہمراہ تشریف فرما تھے، اس شخص نے (بظاہر) سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اس نے کیا کہا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس واپس بلا کر لاؤ“، جب وہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تم نے «السَّامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر موت واقع ہو“ کہا ہے؟“ اس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اہل کتاب تمہیں سلام کریں تو تم جواب میں «وَعَلَيْكُمْ» ”اور تم پر بھی“ کہا کرو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3153]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 2916] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5903، 6527، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2163، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3301، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5207، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3697، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13355، وأخرجه فتح الباري برقم: 5901، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8584، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12794، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3141»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3153 in Urdu