🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3354
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا فَارِسِيًّا كَانَ جَارًا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ مَرَقَتُهُ أَطْيَبَ شَيْءٍ رِيحًا، فَصَنَعَ طَعَامًا ثُمَّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَائِشَةُ إِلَى جَنْبِهِ. قَالَ: فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ: أَنْ تَعَالَ، قَالَ: وَهَذِهِ مَعِي؟ وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَ: لَا، ثُمَّ أَشَارَ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَهَذِهِ مَعِي؟ قَالَ: لَا، ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ ، قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک فارسی نژاد شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی تھا جس کے شوربے کی خوشبو نہایت ہی معطر اور عمدہ تھی، اس نے کھانا تیار کیا اور پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی، اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تشریف فرما تھیں، جب اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آنے کا اشارہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کر کے دریافت فرمایا: ”اور کیا یہ بھی میرے ساتھ ہوں گی؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، پھر اس نے دوسری بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”اور کیا یہ بھی میرے ساتھ ہوں گی؟“ اس نے دوبارہ کہا: نہیں، پھر جب اس نے تیسری مرتبہ دعوت دی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کر کے پوچھا تو اس نے کہا: جی ہاں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3354]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3436، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13457، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2067، وأخرجه فتح الباري برقم: 5118، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5301، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6968، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3341»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3354 in Urdu