🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3595
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: سَقَطَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ فَدَخَلْنَا نَعُودُهُ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى بِنَا قَاعِدًا، فَصَلَّيْنَا خَلْفَهُ قُعُودًا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قَالَ: إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِينَ.
قَالَ أَبُو يَعْقُوبَ : حَدَّثَنَا بِهِ سُفْيَانُ مَرَّةً أُخْرَى، قَالَ: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دایاں پہلو زخمی ہو گیا، چنانچہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو نماز کا وقت ہو گیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھ کر ہی نماز ادا کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: ”امام مقرر ہی اس لیے کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے؛ لہذا جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، اور جب وہ «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ اس شخص کی حمد قبول فرمائے جس نے اس کی حمد کی“ کہے تو تم «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! تمام تعریف تیرے ہی لیے ہے“ کہو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی مل کر بیٹھ کر ہی نماز پڑھو“۔ ابویعقوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سفیان رحمہ اللہ نے ایک دوسری مرتبہ ہمیں یہ حدیث سنائی تو انہوں نے «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! اور تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں“ کے الفاظ کہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3595]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا [برقم 3558] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 371، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 411، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 361، وأخرجه سنن النسائي برقم: 832، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 601، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1238، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12245، وأخرجه موطأ مالك برقم: 306، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1256، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه فتح الباري برقم: 657، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2349، وأخرجه شرح السنة برقم: 850، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3583»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3595 in Urdu