الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 366
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَلَى فَاطِمَةَ مِنَ اللَّيْلِ فَأَيْقَظَنَا لِلصَّلَاةِ، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ فَصَلَّى هَوْنًا مِنَ اللَّيْلِ، فَلَمْ نَسْمَعْ لَهُ حِسًّا، قَالَ: فَرَجَعَ إِلَيْنَا فَأَيْقَظَنَا، فَقَالَ: «قُومَا فَصَلِّيَا» ، قَالَ: فَجَلَسْتُ وَأَنَا أَعْرُكُ عَيْنِي، وَأَنَا أَقُولُ: وَاللَّهِ مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا، إِنَّمَا أَنْفُسُنَا بَيْدِ اللَّهِ، فَإِذَا شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا، قَالَ: فَوَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَقُولُ، وَيَضْرِبُ عَلَى فَخِذِهِ: «مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كُتِبَ لَنَا، مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا» ، قَالَهَا مَرَّتَيْنِ {وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا} [الكهف: 54]
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت میرے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور ہمیں نماز کے لیے بیدار کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس تشریف لے گئے اور رات کا کچھ حصہ نماز پڑھی جس کی ہمیں کوئی آہٹ محسوس نہ ہوئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس دوبارہ تشریف لائے اور ہمیں بیدار کرتے ہوئے فرمایا: ”اٹھو اور نماز پڑھو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی آنکھیں ملتے ہوئے بیٹھ گیا اور عرض کیا: اللہ کی قسم! ہم وہی نماز پڑھتے ہیں جو اللہ نے ہمارے لیے مقدر فرما دی ہے، بے شک ہماری جانیں اللہ کے قبضۂ قدرت میں ہیں، وہ جب ہمیں بیدار کرنا چاہتا ہے تو بیدار کر دیتا ہے، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیٹھ پھیر کر واپس چلے گئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (تعجب سے) اپنی ران پر ہاتھ مارتے ہوئے دو مرتبہ یہ فرما رہے تھے: ”ہم وہی نماز پڑھتے ہیں جو ہمارے لیے لکھ دی گئی ہے، ہم وہی نماز پڑھتے ہیں جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے۔“ اور ساتھ ہی یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا﴾ ”اور انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 366]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 707، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6737، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 361»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 707، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6737، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 361»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 366 in Urdu