🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3703
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِأَبِي طَلْحَةَ: «الْتَمِسْ لَنَا غُلَامًا مِنْ غِلْمَانِكُمْ يَخْدُمُنِي» ، قَالَ: فَخَرَجَ بِي أَبُو طَلْحَةَ يُرْدِفُنِي وَرَاءَهُ، فَكُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كُلَّمَا نَزَلَ فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ يُكْثِرُ أَنْ يقُولَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ»
فَلَمْ أَزَلْ أَخْدُمُهُ حَتَّى أَقْبَلْنَا مِنْ خَيْبَرَ، «وَأَقْبَلَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ قَدْ حَازَهَا، وَكُنْتُ أُرَاهُ كَذَا يُحَوِّي وَرَاءَهُ بِعَبَاءَةٍ أَوْ بِكِسَاءٍ ثُمَّ يُرْدِفُهَا وَرَاءَهُ» ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ صَنَعَ حَيْسًا فِي نِطَعٍ، ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَدَعَوْتُ رِجَالًا، فَأَكَلُوا «وَكَانَ ذَلِكَ بِنَاءَهُ بِهَا»
ثُمَّ أَقْبَلَ حَتَّى إِذَا بَدَا لَهُ أُحُدٌ قَالَ: «هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ» ، فَلَمَّا أَشْرَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ قَالَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ جَبَلَيْهَا مِثْلَ مَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ وَصَاعِهِمْ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اپنے لڑکوں میں سے کوئی لڑکا میرے لیے تلاش کرو جو میری خدمت کیا کرے“، چنانچہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ مجھے اپنے پیچھے سواری پر بٹھا کر (سفر پر) لے نکلے، پس جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں پڑاؤ فرماتے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت بجا لاتا، اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کثرت سے یہ دعا مانگتے ہوئے سنتا تھا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ» ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر اور غم سے، عاجزی اور سستی سے، بخل اور بزدلی سے، قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے غلبہ (و تسلط) سے“۔ میں برابر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا رہا یہاں تک کہ ہم خیبر سے واپس لوٹے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو ساتھ لے کر آئے جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مالِ غنیمت میں سے) اپنے لیے منتخب فرما لیا تھا، میں دیکھتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پیچھے ایک چوغے یا چادر کو لپیٹ کر (سیدہ رضی اللہ عنہا کے بیٹھنے کے لیے) گدی سی بنا دیتے، پھر انہیں اپنے پیچھے سوار کر لیتے، یہاں تک کہ جب ہم مقامِ صہباء پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چمڑے کے دسترخوان پر حَیس (کھجور، گھی اور پنیر سے بنا ملیدہ) تیار کروایا، پھر مجھے بھیجا تو میں نے کچھ لوگوں کو بلایا، انہوں نے کھانا کھایا، اور یہی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شبِ زفاف (کا ولیمہ) تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ کی طرف) روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب اُحد پہاڑ نظر آیا تو فرمایا: ”یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں“، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے قریب پہنچ کر اس پر نظر ڈالی تو یوں دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُ مَا بَيْنَ جَبَلَيْهَا مِثْلَ مَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِي مُدِّهِمْ وَصَاعِهِمْ» ”اے اللہ! میں اس (مدینہ) کے دونوں پہاڑوں کے درمیان والے علاقے کو اسی طرح حرم قرار دیتا ہوں جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا، اے اللہ! ان کے مُد اور صاع (یعنی ناپ تول کے پیمانوں) میں برکت عطا فرما“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3703]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: جيد»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 364، 2120، 2668، 2732، 2736، 2919، 2920، 3974، 3976، 4797، 4864، 4874، 5072، 5109، 6002، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1365، 1368، 1393، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3922، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3380، 3382، 3387، 5448، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3115، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12205، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1645، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2575، وأخرجه فتح الباري برقم: 905، 1768، 2022، 2120، 2732، 2736، 2829، 3327، 3815، 3961، 3964، 3974، 4513، 5071، 5470، 5623، 6022، 6336، 6902، وأخرجه مسند البزار برقم: 1117، 2425، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1987، 2244، 6864، 7058، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 351، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3196، 4703، 4704، 4705، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 117، 129، 167، 1466، 2120، 2621، 5354، 6380، 6453، 6686، 7333، 8842، 9007، 9393، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1019، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5545، 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3691»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3703 in Urdu