الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3876
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَجَاءَ رَجُلٌ بَعْدَمَا قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْرَعَ الْمَشْيَ، فَانْتَهَى إِلَى الْقَوْمِ وَقَدِ انْبَهَرَ - أَوْ حَفَزَهُ النَّفَسُ - فَقَالَ حِينَ انْتَهَى إِلَى الصَّفِّ: الْحَمْدُ لِلهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ. فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ، قَالَ: مِنَ الْمُتَكَلِّمُ - أَوِ: الْقَائِلُ الْكَلِمَاتِ - فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ مِثْلَهَا، فَقَالَ: مَنْ هُوَ؟ فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا - أَوْ: قَالَ خَيْرًا - قَالَ الرَّجُلُ: جِئْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَسْرَعْتُ الْمَشْيَ، فَانْتَهَيْتُ إِلَى الصَّفِّ وَقَدِ انْبَهَرْتُ - أَوْ: حَفَزَنِي النَّفَسُ - فَقُلْتُ الَّذِي قُلْتُ، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا، أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلْيَمْشِ عَلَى هِينَتِهِ، فَلْيُصَلِّ مَا أَدْرَكَ، وَلْيَقْضِ مَا سُبِقَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (نماز شروع کر دینے کے) بعد آیا اور اس نے تیز قدموں سے چلنے میں جلدی کی، چنانچہ وہ لوگوں تک اس حال میں پہنچا کہ اس کا سانس پھول رہا تھا یا وہ ہانپ رہا تھا، پس جب وہ صف میں پہنچا تو اس نے کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ایسی تعریف جو کثیر، پاکیزہ اور بابرکت ہو“، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز مکمل کر چکے تو دریافت فرمایا: ”بات کرنے والا -یا ان کلمات کو کہنے والا- کون ہے؟“ لوگ خاموش رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ وہی بات پوچھی اور فرمایا: ”وہ شخص کون ہے؟ یقیناً اس نے کوئی بری بات نہیں کہی بلکہ بھلائی کی بات ہی کہی ہے“، تو اس آدمی نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں آیا تو میں نے چلنے میں تیزی کی تھی، چنانچہ جب میں صف تک پہنچا تو میرا سانس پھول رہا تھا یا میں ہانپ رہا تھا تو میں نے وہ کلمات کہے جو کہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان میں سے کون ان کلمات کو (بارگاہِ الٰہی میں) بلند کرے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے آئے تو اسے چاہیے کہ وہ وقار اور سکون کے ساتھ چل کر آئے، پس نماز کا جو حصہ (امام کے ساتھ) پا لے اسے ادا کرے اور جو رہ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3876]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين والحديث صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى مختصرًا بالفقرة الأخيرة منه [برقم 3814] ، ف»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 901، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 763، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12548، وأخرجه فتح الباري برقم: 750، 766، وأخرجه مسند البزار برقم: 3819، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 466، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5623، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1247/4، 1251، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3864»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى مختصرًا بالفقرة الأخيرة منه [برقم 3814] ، ف»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 901، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 763، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12548، وأخرجه فتح الباري برقم: 750، 766، وأخرجه مسند البزار برقم: 3819، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 466، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5623، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1247/4، 1251، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3864»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح على شرط الشيخين والحديث صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3876 in Urdu