الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3881
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ لَغَنِيٌّ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَرَكِبَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک معمر شخص کو دیکھا جو اپنے دو بیٹوں کے درمیان (ان کا سہارا لیے ہوئے) چل رہا تھا، لوگوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! انہوں نے پیدل چلنے کی نذر مانی تھی،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات سے بے نیاز ہے کہ یہ شخص اپنی جان کو (اس طرح) عذاب میں مبتلا کرے،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سوار ہونے کا حکم دیا تو وہ سوار ہو گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3881]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 3532] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1766، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1642، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1537، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3854، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3301، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11627، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 300، 9027، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3869»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3881 in Urdu