الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4063
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ يَنْظُرُ مَا صَنَعَ أَبُو جَهْلٍ؟ قَالَ: فَانْطَلَقَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ فَوَجَدَهُ قَدْ ضَرَبَهُ ابْنَا عَفْرَاءَ حَتَّى بَرَدَ، فَقَالَ: يَا عَدُوَّ اللهِ أَنْتَ أَبُو جَهْلٍ؟ فَقَالَ: هَلْ فَوْقَ رَجُلٍ قَتَلَهُ قَوْمُهُ أَوْ قَتَلْتُمُوهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوجہل کا حال کون معلوم کرے گا؟ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ گئے تو دیکھا کہ عفراء کے دونوں بیٹوں نے اسے تلواروں سے زخمی کر دیا ہے اور وہ موت کے قریب ہے۔ انہوں نے اس کی داڑھی پکڑ کر کہا: کیا تو ابوجہل ہے؟ اس نے کہا: کیا اس آدمی سے بڑھ کر بھی کوئی ہے جسے اس کی قوم نے قتل کیا ہو؟ یا: جسے تم نے قتل کیا ہو؟ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4063]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3745، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1800، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11733، 11895، 13065، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4050»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3745، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1800، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11733، 11895، 13065، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4050»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4063 in Urdu