الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4083
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، لَوْ أَتَيْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ؟ فَانْطَلَقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَرَكِبَ حِمَارًا، وَانْطَلَقَ الْمُسْلِمُونَ يَمْشُونَ وَهِيَ أَرْضٌ سَبْخَةٌ، فَلَمَّا أَتَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: إِلَيْكَ عَنِّي، فَوَاللَّهِ لَقَدْ آذَانِي نَتْنُ حِمَارِكَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَاللَّهِ لَحِمَارُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَطْيَبُ رِيحًا مِنْكَ، فَغَضِبَ لِعَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ، وَغَضِبَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَصْحَابُهُ، فَكَانَ بَيْنَهُمْ ضَرْبٌ بِالْجَرِيدِ وَالْأَيْدِي وَالنِّعَالِ، فَبَلَغَنَا أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيهِمْ" {وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا} [الحجرات: 9] "
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے نبی! کاش آپ عبداللہ بن ابی کے پاس تشریف لے جاتے؟“ چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گدھے پر سوار ہو کر روانہ ہوئے اور مسلمان بھی آپ کے ہمراہ پیدل چل پڑے، وہ ایک شوریدہ (کلراٹھی) زمین تھی، پس جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس پہنچے تو اس نے کہا: ”مجھ سے دور رہیے، اللہ کی قسم! آپ کے گدھے کی بو نے مجھے اذیت دی ہے۔“ اس پر انصار کے ایک شخص نے کہا: ”اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گدھا تجھ سے کہیں زیادہ خوشبو والا اور پاکیزہ ہے۔“ پھر عبداللہ کی خاطر اس کی قوم کا ایک شخص غصے میں آ گیا اور ان دونوں میں سے ہر ایک کی حمایت میں ان کے ساتھی بپھر گئے، چنانچہ ان کے درمیان کھجور کی ٹہنیوں، ہاتھوں اور جوتوں سے لڑائی ہوئی، پھر ہمیں یہ خبر پہنچی کہ انہی کے بارے میں یہ آیت ﴿وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا﴾ ”اور اگر مومنوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دیا کرو“ نازل ہوئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4083]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2545، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1799، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12879، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4069»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2545، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1799، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12879، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4069»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4083 in Urdu