الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4084
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ مَرَّ بِمُوسَى وَهُوَ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ، قَالَ أَنَسٌ : ذَكَرَ أَنَّهُ حُمِلَ عَلَى الْبُرَاقِ فَأَوْثَقَ الدَّابَّةَ، أَوْ قَالَ: الْفَرَسَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : صِفْهَا لِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:.... وَذَكَرَ كَلِمَةً، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ قَدْ رَآهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ معراج کی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔ نیز ذکر کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو براق پر سوار کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باندھ دیا۔ پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اس سواری کی صفت میرے سامنے بیان فرمائیے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ایک خاص صفت بیان فرمائی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس سواری کو پہلے دیکھ چکے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4084]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1636، 1637، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22584، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4070»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1636، 1637، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22584، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4070»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4084 in Urdu