🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4239
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَافَرَ، أَوْ غَزَا، أَرْدَفَ كُلَّ يَوْمٍ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ، قَالَ: فَكَانَ رَدِيفُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، فَنَادَاهُ وَهُوَ رَدِيفُهُ، فَقَالَ: يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللهِ عَلَى الْعِبَادِ؟ أَنْ يَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنْ يَعْبُدُوهُ لَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا.
فَكَرَّرَ هَذَا الْحَدِيثَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ نَادَى، فَقَالَ: يَا مُعَاذُ ، قَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ، قَالَ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّ حَقَّ الْعِبَادِ عَلَى اللهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ، وَأَنْ يُدْخِلَهُمُ الْجَنَّةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفر پر روانہ ہوتے یا کسی غزوے کے لیے تشریف لے جاتے تو روزانہ اپنے صحابہ میں سے کسی ایک شخص کو اپنی سواری پر اپنے پیچھے بٹھا لیا کرتے تھے، چنانچہ (ایک مرتبہ) سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم ردیف تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکارا جب کہ وہ آپ کے پیچھے سوار تھے اور فرمایا: ”اے معاذ بن جبل!“ انہوں نے عرض کیا: ” «لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ» ”میں آپ کی جناب میں حاضر ہوں اے اللہ کے رسول!“۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟ (وہ حق یہ ہے) کہ وہ اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور یہ کہ وہ محض اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ارشاد کو تین مرتبہ دہرایا، پھر (دوبارہ) پکار کر فرمایا: ”اے معاذ!“ انہوں نے عرض کیا: ” «لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ» ”میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اے اللہ کے رسول!“۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ جب بندے یہ (حق) ادا کر لیں تو اللہ پر ان کا کیا حق ثابت ہو جاتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جب بندے یہ کر لیں تو اللہ پر ان کا حق یہ ہے کہ وہ انہیں عذاب نہ دے اور انہیں جنت میں داخل فرمائے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4239]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح دون الفقرة الأولى فقط»
«أخرجه أبو الشيخ في "أخلاق النبي صلى الله عليه وسلم" [رقم 725] ، والبغوى في الأنوار [رقم 401/ طبعة دار الضياء] والبخارى في "تاريخه" [3/ 480] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4224»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4239 in Urdu