🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4402
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كُفِّنَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ، سَحُولِيَّةٍ مِنْ كُرْسُفٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، أَمَّا الْحُلَّةُ فَإِنَّمَا شُبِّهَ عَلَى النَّاسِ فِيهَا أَنَّهَا اشْتُرِيَتْ لَهُ لِيُكَفَّنَ فِيهَا، فَتُرِكَتِ الْحُلَّةُ، فَأَخَذَهَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: أَحْبِسُهَا أُكَفَّنُ فِيهَا، ثُمَّ قَالَ: لَوْ رَضِيَهَا اللهُ لِرَسُولِهِ لَكُفِّنَ فِيهَا، فَبَاعَهَا وَتَصَدَّقَ بِثَمَنِهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید سحولی سوتی کپڑوں میں کفنایا گیا، جن میں نہ قمیص تھی اور نہ ہی عمامہ، رہا حلہ (دو چادروں کا جوڑا) تو لوگوں کو اس کے متعلق محض یہ شبہ ہوا تھا کہ اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کے لیے خریدا گیا تھا، پھر اس حلہ کو چھوڑ دیا گیا اور اسے سیدنا عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے حاصل کر لیا، انہوں نے کہا: ”میں نے اسے سنبھال کر رکھا ہے تاکہ مجھے اس میں کفن دیا جائے“، پھر انہوں نے (خود ہی) کہا: ”اگر اللہ تعالیٰ کو یہ لباس اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پسند ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی میں کفن دیا جاتا“، چنانچہ انہوں نے اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمت صدقہ کر دی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4402]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1205، 1212، 1213، 1214، 1321، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 941، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 996، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1897، 1898، 1899، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3151، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1469، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23602، 24104، 24348، 24484، 24795، 25073، 25152، 25267، 25418، 25744، وأخرجه موطأ مالك برقم: 521، وأخرجه فتح الباري برقم: 1205، 1321، 5460، 5477، 6819، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1410، 8369، 8500، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 823، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4385»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4402 in Urdu