الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4496
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْحَابُهُ فِي مَرَضِهِ وَهُوَ يُصَلِّي قَاعِدًا، فَقَامُوا يُصَلُّونَ خَلْفَهُ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ بِيَدِهِ أَنِ اجْلِسُوا، فَجَلَسُوا، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّمَا الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی علالت کے دوران آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز ادا فرما رہے تھے تو وہ آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا کہ ”بیٹھ جاؤ“، چنانچہ وہ بیٹھ گئے، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: ”امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے، لہٰذا جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4496]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 656، 1062، 1179، 5334، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 412، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 605، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1237، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25090، وأخرجه فتح الباري برقم: 657، 1179، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7216، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4479»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 656، 1062، 1179، 5334، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 412، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 605، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1237، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25090، وأخرجه فتح الباري برقم: 657، 1179، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7216، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4479»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4496 in Urdu