🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4619
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فِرَاشِهِ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يُرِيدُ بَعْضَ نِسَائِهِ، فَتَبِعْتُهُ حَتَّى قَامَ عَلَى الْمَقَابِرِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا بِكُمْ لَاحِقُونَ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُمْ، وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُمْ، قَالَتْ: ثُمَّ الْتَفَتَ فَرَآنِي، فَأَبْصَرَنِي، فَقَالَ: وَيْحَهَا لَوْ تَسْتَطِيعُ مَا فَعَلَتْ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات اپنے بستر مبارک سے اٹھے، میرا گمان ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی اور زوجہ مطہرہ کے پاس تشریف لے جانا چاہتے ہیں، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چل پڑی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان پہنچ کر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا بِكُمْ لَاحِقُونَ» ”تم پر سلامتی ہو اے مومن قوم کے گھر والو! اور ہم بھی یقیناً تمہارے ساتھ ملنے والے ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُمْ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُمْ» ”اے اللہ! ہمیں ان کے اجر سے محروم نہ فرما اور ان کے بعد ہمیں کسی آزمائش میں نہ ڈال“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر مجھ پر پڑی اور مجھے پہچان کر فرمایا: ”ہائے اس پر افسوس! اگر یہ خود پر قابو پانے کی ہمت رکھتی تو ایسا نہ کرتی۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4619]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام: مضى الكلام عليه [برقم 4593] »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 974، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2037، 2039، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1546، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24280، وأخرجه فتح الباري برقم: 5873، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 6712، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2002، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4599»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4619 in Urdu