الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5163
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّكُمْ مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا مِنَّا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ، قَالَ: اعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ، قَالُوا: مَا نَعْلَمُ إِلَّا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: مَا مِنْكُمْ رَجُلٌ إِلَّا مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ؟ قَالُوا: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: إِنَّمَا مَالُ أَحَدِكُمْ مَا قَدَّمَ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کون ایسا ہے جسے اپنے وارث کے مال کی نسبت اپنا مال زیادہ محبوب ہو؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کوئی ایسا نہیں مگر اسے اپنا مال ہی اپنے وارث کے مال سے زیادہ عزیز ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم کہہ رہے ہو اسے اچھی طرح سمجھ لو۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم تو اس کے سوا کچھ نہیں جانتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص کو اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث کا مال محبوب ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیسے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درحقیقت تم میں سے ہر ایک کا اپنا مال وہی ہے جو اس نے (نیک اعمال کے لیے) آگے بھیج دیا، اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جسے وہ اپنے پیچھے چھوڑ گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5163]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6077، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3619، وأخرجه فتح الباري برقم: 4638، 6220، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6695، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1655، وأخرجه شرح السنة برقم: 4057، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5141»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6077، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3619، وأخرجه فتح الباري برقم: 4638، 6220، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6695، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1655، وأخرجه شرح السنة برقم: 4057، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5141»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5163 in Urdu