الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5193
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: قَرَأَ عَبْدُ اللهِ سُورَةَ يُوسُفَ بِحِمْصَ، فَقَالَ رَجُلٌ: مَا هَكَذَا أُنْزِلَتْ، فَدَنَا مِنْهُ عَبْدُ اللهِ ، فَوَجَدَ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ، فَقَالَ تُكَذِّبُ بِالْحَقِّ، وَتَشْرَبُ الرِّجْسَ؟ وَاللهِ لَهَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَاللهِ لَا أَدَعُكَ حَتَّى أَجْلِدَكَ حَدًّا، قَالَ: فَجَلَدَهُ الْحَدَّ.
علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حمص کے مقام پر سورہ یوسف کی تلاوت فرمائی تو ایک شخص کہنے لگا: ”یہ سورت اس طرح نازل نہیں ہوئی ہے“، چنانچہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس کے قریب ہوئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس سے شراب کی بو محسوس کی، پس آپ رضی اللہ عنہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ”تم حق کی تکذیب کرتے ہو اور پلیدی پیتے ہو؟ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ سورت بالکل اسی طرح پڑھائی تھی، اللہ کی قسم! میں تمہیں اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک کہ تمہیں (شراب نوشی کی) حدِ شرعی نہ لگا دوں“، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اسے حد لگائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5193]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 5068] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4715، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3580، وأخرجه مسند البزار برقم: 1499، 1500، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1152، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5171»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 5068] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4715، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3580، وأخرجه مسند البزار برقم: 1499، 1500، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1152، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5171»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5193 in Urdu