🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5372
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: وَسَمِعَ عَبْدُ اللهِ بِخَسْفٍ، فَقَالَ: كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعُدُّ الْآيَاتِ بَرَكَةً، وَأَنْتُمْ تَعُدُّونَهَا تَخْوِيفًا، إِنَّا بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَيْسَ مَعَنَا مَاءٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اطْلُبُوا مَنْ مَعَهُ مَاءٌ، فَفَعَلْنَا، فَأُتِيَ بِمَاءٍ، فَصَبَّهُ فِي إِنَاءٍ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ فِيهِ فَجَعَلَ الْمَاءُ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ، ثُمَّ قَالَ: حَيَّ عَلَى الطَّهُورِ الْمُبَارَكِ، وَالْبَرَكَةُ مِنَ اللهِ، فَمَلَأْتُ بَطْنِي مِنْهُ، وَاسْتَقَى وَأُسْقِيَ النَّاسُ، قَالَ عَبْدُ اللهِ : كُنَّا نَسْمَعُ تَسْبِيحَ الطَّعَامِ وَهُوَ يُؤْكَلُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب انہوں نے زمین دھنسنے کے ایک واقعہ کے بارے میں سنا تو فرمایا: ”ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ الٰہی نشانیوں کو باعثِ برکت سمجھتے تھے جبکہ تم لوگ انہیں محض ڈرانے کا ذریعہ خیال کرتے ہو۔ ایک دفعہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے اور ہمارے پاس پانی موجود نہ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی ایسے شخص کو تلاش کرو جس کے پاس (کچھ) پانی ہو۔“ چنانچہ پانی تلاش کیا گیا اور تھوڑا سا پانی لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک برتن میں انڈیل کر اپنا دستِ مبارک اس میں رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پانی کے چشمے ابلنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «حَيَّ عَلَى الطَّهُورِ الْمُبَارَكِ، وَالْبَرَكَةِ مِنَ اللَّهِ» ”اس بابرکت پاکیزہ پانی کی طرف آؤ، اور برکت تو اللہ ہی کی جانب سے ہے۔“ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں نے اس پانی سے اپنا پیٹ بھر لیا، اور لوگوں نے خود بھی سیر ہو کر پیا اور دوسروں کو بھی سیراب کیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ”ہم کھانا کھاتے وقت کھانے کے تسبیح پڑھنے کی آواز سنا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5372]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3386، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3633، وأخرجه سنن النسائي برقم: 77، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4379، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 29، 30، وأخرجه فتح الباري برقم: 1، 3921، وأخرجه مسند البزار برقم: 1478، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 125، 204، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9988، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6844، 6950، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 606، 901، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3380، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5350»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5372 in Urdu