🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5599
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ كُلَيْبِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: إِنِّي لَقَاعِدٌ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ ، إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَشَهِدَ عُثْمَانُ بَدْرًا؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَشَهِدَ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَكَانَ مِمَّنْ تَوَلَّى يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَانْطَلَقَ، فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، إِنَّ هَذَا سَيُخْبِرُ أَنَّكَ تَنَقَّصْتَ عُثْمَانَ ، قَالَ: رُدُّوهُ عَلَيَّ، قَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : أَمَّا يَوْمَ بَدْرٍ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلَّفَهُ لِحَاجَتِهِ، فَأَسْهَمَ لَهُ، وَلَمْ يَكُنْ لِيُسْهِمَ لِغَائِبٍ، وَأَمَّا بَيْعَةُ الرِّضْوَانِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ، فَأَخْرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَيْهِ فَمَسَحَهَا عَلَى كَفِّهِ، قَالَ: هَذِهِ لِعُثْمَانَ ، فَيَدُ رَسُولِ اللهِ خَيْرٌ مِنْ يَدِ عُثْمَانَ ، وَأَمَّا يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ، فَإِنَّ اللهَ قَدْ عَفَا عَنْهُمُ، اذْهَبْ فَاجْهَدْ عَلَيَّ جَهْدَكَ.
حبیب بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور سوال کیا: ”کیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں حاضر تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں۔“ اس نے پوچھا: ”کیا وہ بیعتِ رضوان میں شریک تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے پھر پوچھا: ”کیا وہ ان لوگوں میں سے تھے جو اس دن پیٹھ پھیر گئے تھے جب دو جماعتوں کا آمنا سامنا ہوا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ وہ شخص وہاں سے چل دیا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: ”اے ابو عبدالرحمن! یہ شخص اب یہ تشہیر کرے گا کہ آپ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تنقیص کی ہے۔“ آپ نے فرمایا: ”اسے میرے پاس واپس لاؤ۔“ پھر آپ نے اس سے فرمایا: ”رہی بات غزوہ بدر کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی ایک ضرورت (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کی تیمار داری) کے باعث پیچھے چھوڑا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مالِ غنیمت میں ان کا باقاعدہ حصہ بھی مقرر کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی غیر حاضر کا حصہ مقرر نہیں فرماتے تھے (تاوقتیکہ وہ کسی شرعی مہم پر نہ ہو)۔ رہی بات بیعتِ رضوان کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اہلِ مکہ کی طرف (سفیر بنا کر) بھیجا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ نکالے اور ایک ہاتھ کو دوسرے پر مار کر فرمایا: ”یہ عثمان کی طرف سے ہے“، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے کہیں بہتر ہے۔ اور رہا وہ معاملہ جب دو جماعتیں باہم ٹکرائی تھیں (یعنی غزوہ احد) تو اللہ تعالیٰ ان کے متعلق معافی کا اعلان فرما چکا ہے؛ اب جاؤ اور (یہ باتیں لے کر) میرے خلاف جو زور لگا سکتے ہو لگا لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5599]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8489، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6909، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 260، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5771، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5573»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5599 in Urdu