🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5598
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ الْمُذَكِّرُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ الْعَمِّيُّ، عَنْ أَبِي، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ الْمُزَنِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَّةً مَرَّةً، فَقَالَ: «هَذَا الْوُضُوءُ الَّذِي لَا يَقْبَلُ اللَّهُ الصَّلَاةَ إِلَّا بِهِ» . ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، فَقَالَ: «هَذَا الْقَصْدُ مِنَ الْوُضُوءِ يُضَاعَفُ لِصَاحِبِهِ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ» ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، فَقَالَ: «هَذَا وُضُوئِي، وَوُضُوءُ خَلِيلِ اللَّهِ إِبْرَاهِيمَ، وَوُضُوءُ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي، وَهُوَ وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ، فَمَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا» ثُمَّ قَالَ: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک بار اعضا دھو کر وضو فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”یہ وہ وضو ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں فرماتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دو بار اعضا دھو کر وضو فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”یہ وضو میں میانہ روی اور اعتدال ہے، ایسے شخص کے لیے اس کا اجر دو گنا کر دیا جاتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین تین بار اعضا دھو کر وضو فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”یہ میرا وضو ہے اور اللہ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور مجھ سے پہلے دیگر انبیاء کا وضو ہے، اور یہی وضو کی کامل مقدار اور فریضہ ہے، پس جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے یہ کلمات کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، وہ ان میں سے جس سے چاہے داخل ہو جائے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5598]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6284، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1230، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 705، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 109، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5572»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5598 in Urdu