الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5652
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: مَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِفِتْيَانٍ مِنْ قُرَيْشٍ، وَقَدْ نَصَبُوا طَيْرًا وَهُمْ يَرْمُونَهُ، وَقَدْ جَعَلُوا لِصَاحِبِ الطَّيْرِ كُلَّ خَاطِئَةٍ مِنْ نَبْلِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوُا ابْنَ عُمَرَ تَفَرَّقُوا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَنْ فَعَلَ هَذَا؟ لَعَنَ اللهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا! إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَعَنَ مَنِ اتَّخَذَ شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا.
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما قریش کے چند ایسے نوجوانوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک پرندے کو نشانہ بنا کر کھڑا کر رکھا تھا اور اس پر تیر چلا رہے تھے، اور انہوں نے پرندے کے مالک کے لیے یہ طے کر رکھا تھا کہ ان کا جو تیر نشانے سے خطا ہوگا وہ اسی کا ہوگا، چنانچہ جب ان نوجوانوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو وہ وہاں سے تتر بتر ہوگئے، اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ کس نے کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے یہ حرکت کی، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جو کسی بھی ایسی چیز کو نشانہ بنائے جس میں روح (جان) ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5652]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5196، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1958، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4441، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6223، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3528، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5626»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5196، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1958، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4441، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6223، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3528، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5626»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5652 in Urdu