🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5672
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُرَاتٍ ، قَالَ: اخْتَصَمَ إِلَى مُحَارِبٍ رَجُلَانِ، فَقَالَ: فَشَهِدَ عَلَى أَحَدِهِمَا رَجُلٌ، فَقَالَ الْمَشْهُودُ عَلَيْهِ: وَاللهِ مَا عَلِمْتُ إِنَّهُ لَرَجُلُ صِدْقٍ، وَلَئِنْ سَأَلْتَ عَنْهُ لَيُحْمَدَنَّ - أَوْ لَيُزَكَّيَنَّ -، وَلَقَدْ شَهِدَ عَلَيَّ بِبَاطِلٍ، مَا أَدْرِي مَا اجْتَرَأَهُ عَلَى ذَلِكَ؟. قَالَ: فَقَالَ مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ : يَا هَذَا اتَّقِ اللهَ! فَإِنِّي سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: شَاهِدُ الزُّورِ لَا تَزُولُ قَدَمَاهُ حَتَّى تَجِبَ لَهُ النَّارُ، وَإِنَّ الطَّيْرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَتَضْرِبُ بِأَجْنِحَتِهَا وَتَرْمِي مَا فِي أَجْوَافِهَا مَا لَهَا طَلِبَةٌ. وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعِظُ رَجُلًا.
محمد بن فرات رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ محارب بن دثار رحمہ اللہ کے پاس دو شخص اپنا مقدمہ لے کر آئے، پس ایک شخص نے ان میں سے ایک کے خلاف گواہی دی تو جس کے خلاف گواہی دی گئی تھی اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! جہاں تک میرا علم ہے یہ سچا آدمی ہے اور اگر آپ اس کے بارے میں دریافت کریں گے تو اس کی تعریف اور ستائش ہی کی جائے گی، لیکن اس نے میرے خلاف باطل گواہی دی ہے، میں نہیں جانتا کہ اسے اس (گناہ) پر کس چیز نے جرات دلائی؟“ اس پر محارب بن دثار رحمہ اللہ نے (گواہ سے) کہا: ”اے شخص! اللہ سے ڈر، کیونکہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «شَاهِدُ الزُّورِ لَا تَزُولُ قَدَمَاهُ حَتَّى تَجِبَ لَهُ النَّارُ، وَإِنَّ الطَّيْرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَتَضْرِبُ بِأَجْنِحَتِهَا وَتَرْمِي مَا فِي أَجْوَافِهَا مَا لَهَا طَلِبَةٌ» ”جھوٹی گواہی دینے والے کے قدم (قیامت کے دن) اپنی جگہ سے ہٹنے بھی نہ پائیں گے کہ اس کے لیے جہنم کی آگ واجب ہو جائے گی، اور بے شک پرندے قیامت کے دن اپنے پروں کو پھڑپھڑائیں گے اور جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے اسے باہر نکال پھینکیں گے حالانکہ ان سے کسی چیز کا مطالبہ نہ ہو رہا ہو گا““ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (یہ تذکرہ فرما کر) ایک شخص کو وعظ و نصیحت فرما رہے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5672]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: باطل»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7036، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5646»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5672 in Urdu