🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5741
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، أَنَّ عَمَّهُ وَاسِعَ بْنَ حَبَّانَ ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ كَانَ قَائِمًا يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ وَابْنُ عُمَرَ مُسْتَقْبِلُهُ مُسْنِدًا ظَهْرَهُ إِلَى قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ وَاسِعٌ انْصَرَفَ عَنْ يَسَارِهِ إِلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَجَلَسَ إِلَيْهِ.
فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَنْصَرِفَ عَنْ يَمِينِكَ؟.
قَالَ: لَا، إِلَّا أَنِّي رَأَيْتُكَ فَانْصَرَفْتُ إِلَيْكَ.
قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : فَإِنَّكَ قَدْ أَحْسَنْتَ، إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ: إِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَانْصَرَفْتَ، فَانْصَرِفْ عَنْ يَمِينِكَ.
قَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِذَا كُنْتَ تُصَلِّي فَانْصَرَفْتَ، فَانْصَرِفْ إِنْ شِئْتَ عَنْ يَمِينِكَ، وَإِنْ شِئْتَ عَنْ يَسَارِكَ.
قَالَ ابْنُ عُمَرَ : وَيَقُولُ نَاسٌ آخَرُونَ: إِذَا جَلَسَ لِلْغَائِطِ فَلَا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ، وَلَا بَيْتَ الْمَقْدِسِ. وَلَقَدْ صَعِدْتُ يَوْمًا عَلَى بَيْتِنَا، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حَاجَتِهِ، شَكَّ أَبُو يَعْلَى، مُسْتَقْبِلَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ.
واسع بن حبان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ان کے سامنے مسجد کی قبلہ والی دیوار سے پیٹھ لگا کر بیٹھے تھے، جب واسع رحمہ اللہ نماز سے فارغ ہوئے تو وہ اپنی بائیں جانب سے مڑ کر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھے اور ان کے پاس بیٹھ گئے، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: ”تمہیں اپنی دائیں جانب سے مڑنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کی: ”اور تو کوئی بات نہ تھی سوائے اس کے کہ میں نے آپ کو دیکھا تو (آپ کی مجلس کی خاطر) آپ ہی کی طرف مڑ آیا“، اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے درست کیا، دراصل کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ: جب تم نماز پڑھ کر فارغ ہو تو صرف دائیں جانب سے ہی مڑا کرو“، پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے (مسئلہ واضح کرتے ہوئے) فرمایا: ”جب تم نماز پڑھ کر مڑو تو تمہیں اختیار ہے، چاہو تو اپنی دائیں جانب سے مڑو اور چاہو تو بائیں جانب سے“، نیز سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کچھ دوسرے لوگ یہ کہتے ہیں کہ: جب کوئی قضائے حاجت کے لیے بیٹھے تو نہ قبلہ کی طرف رخ کرے اور نہ ہی بیت المقدس کی طرف، حالانکہ ایک دن میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قضائے حاجت فرماتے ہوئے دیکھا“، امام ابویعلیٰ کو شک ہے کہ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے یہ الفاظ کہے کہ) ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت المقدس کی طرف رخ کیے ہوئے تھے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5741]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مالك [456] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5715»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5741 in Urdu