🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 586
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيِّ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا أُتِيَ بِدَابَّةٍ، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ، قَالَ: بِسْمِ اللهِ، فَلَمَّا اسْتَوَى عَلَيْهَا، قَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ثُمَّ كَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي، فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، ثُمَّ اسْتَضْحَكَ، فَقُلْتُ: مِمَّ اسْتَضْحَكْتَ؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمًا مِثْلَ مَا قُلْتُ، ثُمَّ اسْتَضْحَكَ، فَقُلْتُ: مِمَّ اسْتَضْحَكْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَعَجَّبَ رَبُّنَا مِنْ قَوْلِ عَبْدِهِ: سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، قَالَ: عَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ.
علی بن ربیعہ الاسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے پاس ایک سواری لائی گئی، جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ“ کہا، پھر جب اس کی پشت پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تو «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہا، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ﴾ ”پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے بس میں کر دیا حالانکہ ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور یقیناً ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں“، پھر تین مرتبہ اللہ اکبر کہا، پھر یہ دعا پڑھی: «سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”پاک ہے تو اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس تو مجھے معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا“، اس کے بعد وہ مسکرا دیے، تو میں نے عرض کیا: آپ کس وجہ سے مسکرائے؟ انہوں نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک دن اسی طرح کیا تھا جس طرح میں نے کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے تھے، تو میں نے عرض کیا تھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کس بات پر مسکرائے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”ہمارا رب اپنے بندے کے اس قول پر تعجب فرماتا ہے (اپنی شان کے لائق، بلاکیف) کہ: «سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”پاک ہے تو، بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس تو مجھے معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا“، اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے یہ جان لیا کہ یقیناً اس کا ایک رب ہے جو گناہوں کو معاف کرتا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 586]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3446، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2602، وأخرجه مسند أحمد برقم: 755، وأخرجه مسند البزار برقم: 773، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19480، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2527، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 177، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2697، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 581»

الحكم على الحديث: رجاله ثقات

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 586 in Urdu