الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5902
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا لَا يَعْلَمُونَ، وَيَفْعَلُونَ بِمَا لَا يُؤْمَرُونَ، فَمَنْ أَنْكَرَ عَلَيْهِمْ بَرِئَ، وَمَنْ أَمْسَكَ يَدَهُ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ!.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے خلفاء ہوں گے جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہی کچھ کریں گے جس کا انہیں حکم دیا گیا ہے، اور پھر میرے بعد ایسے خلفاء بھی ہوں گے جو ان باتوں پر عمل کریں گے جنہیں وہ (شریعت کی رو سے) نہیں جانتے ہوں گے اور وہ کام کریں گے جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا، پس جس شخص نے (ان کے منکرات کا) انکار کیا وہ بری الذمہ ہوگیا اور جس نے (اپنے ہاتھ کو فتنہ سے) روکے رکھا وہ سلامت رہا، لیکن (گناہ اور وبال اس پر ہے) جو ان کے فعل سے راضی ہوا اور ان کی اتباع کی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5902]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 400، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6658، 6660، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4202/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5876»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 400، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6658، 6660، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4202/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5876»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5902 in Urdu