الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 609
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: كُنَّا نَسِيرُ مَعَ عُثْمَانَ فَسَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي بِهِمَا جَمِيعًا، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: عَلِيٌّ ، قَالَ: أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّي قَدْ نَهَيْتُ عَنْ هَذَا؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ لَمْ أَكُنْ لِأَدَعَ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِكَ.
مروان بن الحکم سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک شخص کو حج اور عمرہ دونوں کا اکٹھا تلبیہ پکارتے ہوئے سنا تو دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں“، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے (ان سے) فرمایا: ”کیا آپ کو علم نہیں کہ میں نے اس عمل سے منع کیا ہے؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”کیوں نہیں، لیکن میں آپ کی بات کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو ہرگز ترک کرنے والا نہیں ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 609]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى [برقم 349] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1488، 1494، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1223، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2722، وأخرجه مسند أحمد برقم: 735، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1923، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1778، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3818، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 604»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1488، 1494، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1223، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2722، وأخرجه مسند أحمد برقم: 735، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1923، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1778، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3818، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 604»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 609 in Urdu