🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 610
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا قَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ الْجَنَّةِ وَمَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ» ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا تَتَّكِلُ؟ قَالَ: «لَا، اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ» ، ثُمَّ قَرَأَ {فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى} [الليل: 6]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا شخص نہیں ہے مگر یہ کہ اس کا ٹھکانہ جنت میں اور اس کا ٹھکانہ جہنم میں (پہلے ہی سے) لکھا جا چکا ہے“، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا پھر ہم (اپنے لکھے ہوئے پر) بھروسہ نہ کر لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم عمل کرتے رہو، کیونکہ ہر شخص کے لیے وہی عمل آسان کر دیا جاتا ہے (جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے)“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى﴾ ”پس جس نے (اللہ کی راہ میں) دیا اور تقویٰ اختیار کیا اور نیک بات (کلمۂ حق) کی تصدیق کی، تو ہم اسے آسانی کے راستے کے لیے سہولت عطا فرمائیں گے، اور جس نے بخل کیا اور بے نیازی برتی اور نیک بات کو جھٹلایا، تو ہم اسے تنگی (کے راستے) کے لیے سہولت دیں گے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 610]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 375] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1296، 4661، 4663، 4664، 4665، 4666، 5863، 6231، 7113، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2647، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2136، 3344، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4694، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 78، وأخرجه مسند أحمد برقم: 622، 1070، 1185، 1352، وأخرجه فتح الباري برقم: 1296، 4661، 6221، 6223، 6231، 7112، وأخرجه مسند البزار برقم: 582، 588، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20074، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 911، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 605»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 610 in Urdu