الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6502
وَبِإِسْنَادِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى الْمَقْبَرَةَ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ، وَدِدْتُ أَنَّا قَدْ رَأَيْنَا إِخْوَانَنَا؟ قَالُوا: أَوَلَسْنَا إِخْوَانَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: بَلْ أَنْتُمْ أَصْحَابِي، وَإِخْوَانُنَا الَّذِينَ لَمْ يَأْتُوا بَعْدُ، فَقَالُوا: كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ يَأْتِ بَعْدُ مِنْ أُمَّتِكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا لَهُ خَيْلٌ غُرٌّ مُحَجَّلَةٌ بَيْنَ ظَهْرَيْ خَيْلٍ دُهْمٍ بُهْمٍ، أَلَا يَعْرِفُ خَيْلَهُ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَإِنَّهُمْ يَأْتُونَ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنَ الْوُضُوءِ، وَأَنَا فَرَطُهُمْ عَلَى الْحَوْضِ، أَلَا لَيُذَادُنَّ عَنْ حَوْضِي كَمَا يُذَادُ الْبَعِيرُ الضَّالُّ، فَأُنَادِيهِمْ أَلَا هَلُمَّ، فَيُقَالُ: إِنَّهُمْ قَدْ بَدَّلُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ: سُحْقًا سُحْقًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ قبرستان تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ» ”تم پر سلامتی ہو اے مومن قوم کے گھر والو! اور ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں“، (پھر فرمایا:) ”میری تمنا ہے کہ کاش ہم اپنے بھائیوں کو دیکھ لیتے!“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تو میرے صحابہ ہو، اور ہمارے بھائی وہ لوگ ہیں جو ابھی تک (دنیا میں) نہیں آئے“، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو کیسے پہچانیں گے جو ابھی تک پیدا نہیں ہوئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے بتاؤ! اگر کسی آدمی کے پاس سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والے گھوڑے ہوں جو بالکل سیاہ رنگ کے گھوڑوں کے درمیان ہوں، تو کیا وہ اپنے گھوڑوں کو نہیں پہچان پائے گا؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس وہ لوگ قیامت کے دن وضو کے اثر سے چمکتی ہوئی پیشانیوں اور چمکتے ہوئے ہاتھ پاؤں کے ساتھ آئیں گے، اور میں حوضِ کوثر پر ان کا پیش رو (استقبال کرنے والا) ہوں گا، خبردار! کچھ لوگوں کو میرے حوض سے اس طرح دور ہٹایا جائے گا جیسے بھٹکے ہوئے اونٹ کو ہٹایا جاتا ہے، تو میں انہیں آواز دوں گا کہ خبردار! ادھر آ جاؤ! تب مجھ سے کہا جائے گا کہ انہوں نے آپ کے بعد (دین کا طریقہ) بدل دیا تھا، تو میں کہوں گا: «سُحْقًا سُحْقًا» ”دوری ہو، ان کے لیے دوری ہو“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6502]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مالك [58] ، ومسلم [249] ، وأبو داود [3237] ، والنسائى [150] ، وابن ماجه [4356] ، وأحمد [2/ 300، 408] ، وابن خزيمة [6] ، وابن حبان [1546] ، والبيهقى في "سننه" [392، 393] ، وفى "الشعب" [3/ رقم 2743] ، وفى "المعرفة" [رقم 198] ، وأبو نعيم في "مستخرجه على مسلم" [رقم 82] ، وأبو عبيد في "الطهور" [رقم 28] ، وأبو القاسم الجوهرى في "مسند الموطأ" [رقم 618] ، وأبو عوانة [رقم 360، 361، 362] ، والبغوى في "شرح السنة" [1/ 322 - 323] ، والطحاوى في "مشكل الآثار"، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6471»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مالك [58] ، ومسلم [249] ، وأبو داود [3237] ، والنسائى [150] ، وابن ماجه [4356] ، وأحمد [2/ 300، 408] ، وابن خزيمة [6] ، وابن حبان [1546] ، والبيهقى في "سننه" [392، 393] ، وفى "الشعب" [3/ رقم 2743] ، وفى "المعرفة" [رقم 198] ، وأبو نعيم في "مستخرجه على مسلم" [رقم 82] ، وأبو عبيد في "الطهور" [رقم 28] ، وأبو القاسم الجوهرى في "مسند الموطأ" [رقم 618] ، وأبو عوانة [رقم 360، 361، 362] ، والبغوى في "شرح السنة" [1/ 322 - 323] ، والطحاوى في "مشكل الآثار"، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6471»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6502 in Urdu