🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6504
وَبِإِسْنَادِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ، قَالَ: مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: إِذَا لَقِيتَهُ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ، وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فَشَمِّتْهُ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ، وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔“ عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ (حقوق) کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اس سے ملو تو اسے سلام کرو، جب وہ تمہیں (دعوت پر) بلائے تو اسے قبول کرو، جب وہ تم سے خیر خواہی اور مخلصانہ مشورے کا طالب ہو تو اسے مخلصانہ مشورہ دو، جب اسے چھینک آئے اور وہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» (تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں) کہہ کر اللہ کی حمد بیان کرے تو تم اس کے جواب میں «يَرْحَمُكَ اللّٰهُ» (اللہ تم پر رحم فرمائے) کہہ کر اس کی چھینک کا جواب دو، جب وہ بیمار پڑ جائے تو اس کی عیادت کرو اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جاؤ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6504]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 5934] »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2162، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6504، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6473»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6504 in Urdu