الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6644
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا السَّمْحِ حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فِي رَوْضَةٍ، وَيُرَحَّبُ لَهُ قَبْرُهُ سَبْعِينَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، أَتَرَوْنَ فِيمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى، قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الْمَعِيشَةُ الضَّنْكُ؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: عَذَابُ الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَيُسَلَّطُ عَلَيْهِمْ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا، أَتَدْرُونَ مَا التِّنِّينُ؟ قَالَ: تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ حَيَّةً، لِكُلِّ حَيَّةٍ سَبْعَةُ رُءُوسٍ يَنْفُخُونَ فِي جِسْمِهِ وَيَلْسَعُونَهُ وَيَخْدِشُونَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن اپنی قبر میں ایک باغ میں ہوتا ہے، اس کے لیے اس کی قبر ستر ہاتھ کشادہ کر دی جاتی ہے اور اسے چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن کر دیا جاتا ہے، کیا تم جانتے ہو کہ یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾ ؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ ’معیشت ضنک‘ (تنگی کی زندگی) سے کیا مراد ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ قبر میں کافر کا عذاب ہے، اور اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بیشک اس پر ننانوے اژدھے مسلط کر دیے جاتے ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ اژدھا کیا ہوتا ہے؟“ پھر فرمایا: ”وہ ننانوے ایسے سانپ ہیں کہ جن میں سے ہر ایک کے سات سر ہوں گے، وہ اس (کافر) کے جسم میں زہر پھونکیں گے، اسے ڈسیں گے اور اسے قیامت قائم ہونے تک نوچتے رہیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6644]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3681، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3119، 3122، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4538، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2023، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6613»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3681، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3119، 3122، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4538، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2023، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6613»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6644 in Urdu