🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
174. مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6955
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : لَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ ، قُلْتُ: غَرِيبٌ، وَبِأَرْضِ غُرْبَةٍ؟ لَأَبْكِيَنَّهُ بُكَاءً يُتَحَدَّثُ عَنْهُ، فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الصَّعِيدِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتُرِيدِينَ أَنْ تُدْخِلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا أَخْرَجَهُ اللهُ مِنْهُ؟ قَالَتْ: فَكَفَفْتُ عَنْ ذَلِكَ.
عبید بن عمیر رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو میں نے (اپنے دل میں) کہا: ”یہ مسافر تھے اور ایک اجنبی سرزمین میں وفات پا گئے، میں ان پر اس قدر گریہ و زاری کروں گی کہ جس کا ہر طرف تذکرہ ہو گا“، چنانچہ میں ابھی اسی کیفیت میں تھی کہ مدینہ کے مضافاتی علاقے سے ایک عورت (نوحہ و ماتم میں ساتھ دینے کے لیے) آئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تم شیطان کو اس گھر میں داخل کرنا چاہتی ہو جس سے اللہ تعالی نے اسے نکال دیا ہے؟“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ (یہ سن کر) میں نے بین کرنے سے خود کو روک لیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6955]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه قريبًا [برقم 6948] »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 922، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25933، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3144، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6919»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح على شرط مسلم

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6955 in Urdu