الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
174. مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7004
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَتْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ، قَالَ: إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ، فَقُلْتُ: فَضَحْتِ النِّسَاءَ، وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَرِبَتْ يَمِينُكِ، فَفِيمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا إِذًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کی کہ اس عورت کے بارے میں کیا حکم ہے جو خواب میں وہی کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب وہ پانی (منی کی رطوبت) دیکھ لے تو اسے غسل کرنا چاہیے“، اس پر میں نے (تعجب سے) کہا: آپ نے تو عورتوں کو رسوا کر دیا، کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «تَرِبَتْ يَمِينُكِ» ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں، (اگر ایسا نہیں ہے) تو پھر اس کا بچہ اس کی مشابہت کیسے اختیار کرتا ہے!“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7004]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 6895] »
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 236، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 765، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1164، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9337، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6968»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 6895] »
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 236، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 765، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1164، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9337، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6968»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7004 in Urdu