🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
208. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7302
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ زَمَنَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ يُصَلِّي بِأَطْوَلَ قِيَامٍ وَرُكُوعٍ وَسُجُودٍ رَأَيْتُهُ يَفْعَلُهُ فِي صَلَاةٍ قَطُّ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَذِهِ الْآيَاتِ الَّتِي تُرْسَلُ لَا تَكُونُ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُرْسِلُهَا يُخَوِّفُ بِهَا عِبَادَهُ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ مِنْهَا شَيْئًا، فَافْزَعُوا إِلَى ذِكْرِهِ وَدُعَائِهِ وَاسْتِغْفَارِهِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں سورج گرہن ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے اور اس قدر طویل قیام، رکوع اور سجدہ کیا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کسی نماز میں اس قدر طویل عمل کرتے نہیں دیکھا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ نشانیاں جو (اللہ کی طرف سے) بھیجی جاتی ہیں، وہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے ظاہر نہیں ہوتیں، بلکہ اللہ عزوجل انہیں اس لیے بھیجتا ہے تاکہ ان کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈرائے، لہٰذا جب تم ان میں سے کوئی چیز (گرہن وغیرہ) دیکھو تو اللہ کے ذکر، اس سے دعا اور اس سے استغفار کرنے کی طرف تیزی سے رجوع کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7302]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1010، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 912، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1503، وأخرجه فتح الباري برقم: 1001، 1013، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1371، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1950، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2864، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7265»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7302 in Urdu