الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
210. حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7383
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، عَنِ ابْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ خَطَبَهُمْ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «لَا تَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ قَائِمَةٌ بِأَمْرِ اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ -، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ، وَلَا مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ وَهُمْ عَلَى ذَلِكَ» ، قَالَ عُمَيْرٌ : قَالَ مَالِكُ بْنُ يَخَامِرَ السَّكْسَكِيُّ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، يَقُولُ: وَهُمْ بِالشَّامِ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : هَذَا مَالِكُ بْنُ يَخَامِرَ - وَلَهُ النَّسَمَةُ - يَزْعُمُ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاذًا ، يَقُولُ: هُمْ أَهْلُ الشَّامِ.
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”میری امت میں سے ہمیشہ ایک گروہ اللہ عزوجل کے دین پر مضبوطی سے قائم رہے گا، انہیں رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے یا ان کی مخالفت کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے اور وہ اسی حالت پر (ثابت قدم) ہوں گے۔“ عمیر بن ہانئ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (یہ سن کر) مالک بن یخامر السکسکی رحمہ اللہ نے عرض کی: اے امیر المؤمنین! میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ (مبارک گروہ) ملکِ شام میں ہو گا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (حاضرین سے) فرمایا: یہ مالک بن یخامر رحمہ اللہ موجود ہیں جو اپنی جان کی قسم کھا کر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ لوگ اہل شام ہی ہیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه/حدیث: 7383]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3442، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1037، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2192، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7345»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3442، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1037، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2192، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7345»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7383 in Urdu