الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
210. حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7385
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَلِيٍّ السُّلَمِيِّ قَالَ: صَلَّى بِنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا،" فَقَامَ فِي رَكْعَتَيْنِ، فَسَبَّحُوا بِهِ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ أَنْ قُومُوا، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ وَسَلَّمَ، انْصَرَفَ فَخَطَبَهُمْ ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَعَلَ كَالَّذِي رَأَيْتُمُونِي فَعَلْتُ، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُهُ فَعَلَهُ لَمْ أَفْعَلْهُ"
سیدنا معاویہ بن علی السلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ہمیں مغرب کی تین رکعات پڑھائیں، پس وہ دو رکعتوں کے بعد (قعدہ اولیٰ کے لیے بیٹھنے کے بجائے) کھڑے ہو گئے تو لوگوں نے سبحان اللہ کہہ کر انہیں متنبہ کیا، اس پر انہوں نے لوگوں کو اشارہ کیا کہ تم بھی کھڑے ہو جاؤ، پھر جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کر لی اور سلام پھیرا تو لوگوں کی جانب رخ کر کے انہیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بعینہٖ اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسا تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا، اور اگر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں کبھی ایسا نہ کرتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه/حدیث: 7385]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه الطبراني في "الكبير" [19/ رقم 851] ، والبخارى في "تاريخه" [7/ 389، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7348»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه الطبراني في "الكبير" [19/ رقم 851] ، والبخارى في "تاريخه" [7/ 389، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7348»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7385 in Urdu