الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
211. حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
جبیر بن مطعم کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7405
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا ، سَمِعَ جُبَيْرًا قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! إِنَّ أُنَاسًا يَقُولُونَ: لَيْسَ لَنَا أُجُورٌ بِمَكَّةَ؟ قَالَ: «لَتَأْتِيَنَّكُمْ أُجُورُكُمْ، وَلَوْ كُنْتُمْ فِي جُحْرِ ثَعْلَبٍ» .
سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ (ہجرت کے بعد) مکہ میں ہمارے لیے کوئی اجر و ثواب نہیں ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اجر و ثواب تمہیں یقیناً پہنچ کر رہیں گے، خواہ تم لومڑی کے کسی بل میں ہی کیوں نہ ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث جبير بن مطعم، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7405]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 16318، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7368»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 16318، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7368»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7405 in Urdu