الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 865
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَلَا تُحَدِّثُنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ أَبِيكَ، سَمِعَهُ أَبُوكَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ رَمَضَانَ، فَقَالَ: إِنَّ رَمَضَانَ شَهْرٌ افْتَرَضَ اللهُ صِيَامَهُ، وَإِنِّي سَنَنْتُ لِلْمُسْلِمِينَ قِيَامَهُ، فَمَنْ صَامَهُ وَقَامَهُ خَرَجَ مِنَ الذَّنْبِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ.
نضر بن شیبان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے کہا: ”کیا آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث نہیں سنائیں گے جو آپ نے اپنے والد سے سنی ہو اور آپ کے والد نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہو؟“ تو انہوں نے کہا: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کا ذکر کیا اور فرمایا: ”رمضان ایسا مہینہ ہے جس کے روزے اللہ نے فرض کیے ہیں اور میں نے مسلمانوں کے لیے اس کے قیام کو سنت قرار دیا ہے، پس جس نے اس کے روزے رکھے اور اس کا قیام کیا وہ گناہوں سے اس طرح نکل جاتا ہے جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 865]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: منكر: سندًا ومتنًا و»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2208، 2210، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1328، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1691، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2201، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 860»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2208، 2210، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1328، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1691، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2201، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 860»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 865 in Urdu