🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
8. مُسْنَدُ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ
ابو عبیدہ بن الجراح کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 878
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ابْنِ أَخِي جُوَيْرِيَةَ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا وَاصِلٌ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَيْفٍ الْجَرْمِيِّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَجُلٍ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الشَّامِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عُطَيْفٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ فِي مَرَضِهِ وَامْرَأَتُهُ تُحَيْفَةُ جَالِسَةٌ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَهُوَ مُقْبِلٌ بِوَجْهِهِ عَلَى الْجِدَارِ، فَقُلْتُ: كَيْفَ بَاتَ أَبُو عُبَيْدَةَ ؟ فَقَالَتْ: بَاتَ بِأَجْرٍ، فَقَالَ: إِنِّي وَاللهِ مَا بِتُّ بِأَجْرٍ. قَالَ: فَكَأَنَّ الْقَوْمَ سَاءَهُمْ، فَقَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي عَمَّا قُلْتُ؟ قَالُوا: إِنَّا لَمْ يُعْجِبْنَا مَا قُلْتَ، فَكَيْفَ نَسْأَلُكَ؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً فَاضِلَةً فِي سَبِيلِ اللهِ فَبِسَبْعِمِائَةٍ، وَمَنْ أَنْفَقَ عَلَى عِيَالِهِ أَوْ عَادَ مَرِيضًا أَوْ مَازَ أَذًى، فَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا، وَمَنِ ابْتَلَاهُ اللهُ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ فَهُوَ لَهُ حِطَّةٌ.
عیاض بن غطیف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی بیماری میں گیا، ان کی اہلیہ تحیفہ ان کے سرہانے بیٹھی تھیں اور وہ دیوار کی طرف منہ کیے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا: ”ابو عبیدہ نے رات کیسے گزاری؟“ انہوں نے کہا: ”اجر کے ساتھ رات گزاری۔“ تو انہوں (سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے اجر کے ساتھ رات نہیں گزاری۔“ لوگوں کو یہ بات بری لگی، تو انہوں نے فرمایا: ”تم مجھ سے پوچھتے کیوں نہیں کہ میں نے کیا کہا؟“ لوگوں نے کہا: ”ہمیں آپ کی بات اچھی نہیں لگی تو ہم آپ سے کیسے پوچھیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ’جس نے اللہ کی راہ میں اپنی ضرورت سے زائد مال خرچ کیا تو اسے سات سو گنا (اجر) ملے گا، اور جس نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا، یا کسی مریض کی عیادت کی، یا (راستے سے) تکلیف دہ چیز ہٹائی تو ایک نیکی دس گنا ہے، اور روزہ ڈھال ہے جب تک کہ وہ اسے پھاڑ نہ دے، اور جسے اللہ اس کے جسم میں کسی آزمائش میں مبتلا کرے تو وہ اس کے گناہوں کو جھاڑنے کا ذریعہ ہے۔‘“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي عبيدة بن الجراح/حدیث: 878]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2233، 2235، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1692، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1732، 2763، وأخرجه فتح الباري برقم: 1795، 5321، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5202، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2215، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3368/1، 3825/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 873»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 878 in Urdu