سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ: مِيقَاتِ أَهْلِ الْعِرَاقِ
باب: اہل عراق کی میقات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2657
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ الْمُعَافَى، عَنْ أَفْلَحَ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلِأَهْلِ الشَّامِ وَمِصْرَ الْجُحْفَةَ، وَلِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ، وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا، وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر کیا، اور شام و مصر والوں کے لیے حجفہ کو، اور عراق والوں کے لیے ذات عرق کو، اور نجد والوں کے لیے قرن (المنازل) کو، اور یمن والوں کے لیے یلملم کو۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2657]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، شام اور مصر والوں کے لیے جحفہ، عراق والوں کے لیے ذات عرق، نجد والوں کے لیے قرن اور یمن والوں کے لیے یلملم“ کو میقات مقرر فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2657]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2654 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن