كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 2. بَابُ: الْحَلِفِ بِمُصَرِّفِ الْقُلُوبِ باب: «مقلب القلوب» (دلوں کو پھیرنے والے) کی قسم کھانے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو قسم کھاتے تھے وہ یہ تھی «لا ومصرف القلوب» ”نہیں، اس کی قسم جو دلوں کو پھیرنے والا ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الکفارات 1 (2092)، (تحفة الأشراف: 6865) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|