سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ: مَنْ قَاتَلَ دُونَ مَظْلَمَتِهِ
باب: جو شخص ظلم سے بچنے کے لیے لڑے۔
حدیث نمبر: 4101
أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قُتِلَ دُونَ مَظْلَمَتِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ".
ابو جعفر الباقر کہتے ہیں کہ میں سوید بن مقرن کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ظلم سے بچنے میں مارا جائے وہ شہید ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4101]
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے حق کی خاطر (لڑتا ہوا) مارا جائے، وہ شہید ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4101]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 4812) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح