سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. بَابُ: الْكَفَالَةِ بِالدَّيْنِ
باب: قرض کی ضمانت لینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4696
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ أُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" إِنَّ عَلَى صَاحِبِكُمْ دَيْنًا"، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: أَنَا أَتَكَفَّلُ بِهِ، قَالَ:" بِالْوَفَاءِ"، قَالَ: بِالْوَفَاءِ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا تاکہ آپ اس کا جنازہ پڑھائیں، آپ نے فرمایا: ”تمہارے اس ساتھی پر قرض ہے“، ابوقتادہ نے کہا: میں اس کی ضمانت لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پورا ادا کرو گے؟“ کہا: ”جی ہاں“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4696]
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک انصاری شخص کا جنازہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا کہ آپ اس کا جنازہ پڑھائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمھارے اس ساتھی کے ذمے تو قرض ہے۔“ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کی ادائیگی کا میں ذمہ دار بنتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پورا ادا کرو گے؟“ میں نے کہا: پورا (ادا کروں گا)۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4696]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 1962 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن