الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 80. بَابُ: مَوْضِعِ الْفَصِّ باب: (انگوٹھی میں) نگینہ کی جگہ کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے کی انگوٹھی پہنتے تھے، پھر آپ نے اسے اتار پھینکا اور چاندی کی انگوٹھی پہنی، اور اس پر «محمد رسول اللہ» نقش کرایا، پھر فرمایا: ”کسی کے لیے جائز نہیں کہ میری اس انگوٹھی کے نقش پر کچھ نقش کرائے“، آپ نے اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا تھا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5167، 5219 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|