الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الزاينة (من المجتبى) کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل 70. بَابُ: لَعْنِ الْوَاصِلَةِ وَالْمُسْتَوْصِلَةِ باب: بال جوڑنے اور جوڑوانے والی عورت پر وارد لعنت کا بیان۔
اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! میری ایک بیٹی نئی نویلی دلہن ہے، اسے ایک بیماری ہو گئی ہے کہ اس کے بال جھڑ رہے ہیں اگر میں اس کے بال جوڑوا دوں تو کیا مجھ پر گناہ ہو گا؟ آپ نے فرمایا: ”بال جوڑنے اور جوڑوانے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5097 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|