الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
اخلاق و آداب سے متعلق مسائل अख़लाक़ के बारे में آداب مجلس کا بیان “ सभा में बैठने के नियम ”
سیدنا ابوواقد اللیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ اتنے میں تین آدمیوں کا ایک گروہ آیا ان میں سے دو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ایک واپس چلا گیا، جب وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو دونوں نے سلام کیا پھر ایک نے حلقے میں تھوڑی سی جگہ دیکھی تو وہاں بیٹھ گیا اور دوسرا لوگوں کے آخر میں بیٹھ گیا اور تیسرا پیٹھ پھیر کر چلا گیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (خطبے یا درس سے) فارغ ہوئے تو فرمایا: ”کیا میں تمہیں تین آدمیوں کی بات نہ بتاؤں؟ ایک نے اللہ سے جگہ مانگی تو اللہ نے اسے جگہ دے دی، دوسرے نے حیا کی تو اللہ نے اس سے حیا کی اور تیسرے نے منہ پھیرا تو اللہ نے اس سے اعراض فرمایا۔ “
تخریج الحدیث: «126- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 960/2، 961 ح 1857، ك 53 ب 3 ح 4) التمهيد 315/1، وقال: ”حديث متصل صحيح“، الاستذكار: 1793، و أخرجه البخاري (66) ومسلم (2176) من حديث مالك به.»
|