خوابوں کی تعبیر کے مسائل सपनों की ताबीर برا خواب دیکھنے کی صورت میں کیا کیا جائے؟ “ बुरा सपना देखे तो क्या करे ”
سیدنا ابوقتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے لہٰذا اگر کوئی شخص (خواب میں) ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہے تو بائیں طرف تین دفعہ تھتکار دے۔ جب نیند سے بیدار ہو تو اس کے شر سے پناہ مانگے۔ ان شاءاللہ یہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ ابوسلمہ (بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ) نے کہا: میں ایسے خواب دیکھا کرتا تھا جو مجھ پر پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری ہوتے تھے پھر جب میں نے یہ حدیث سنی تو مجھے ان کی کوئی پروا نہیں رہی۔ یحییٰ بن سعید (الانصاری) کی (بیان کردہ) حدیثیں مکمل ہو گئیں اور یہ چھبیس(۲۶) حدیثیں ہیں۔
تخریج الحدیث: «512- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 957/2 ح 1849، ك 52 ب 1 ح 4) التمهيد 147/23، الاستذكار: 1786، و أخرجه النسائي فى الكبريٰ (383/4 ح 7627) من حديث مالك به ورواه البخاري (5747) ومسلم (2261) من حديث يحيي بن سعيد الانصاري به.»
|